منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غیرملکی ایکٹر والے اشتہار پر ایک لاکھ روپے فی سیکنڈ کا ٹیکس عائد

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 2022-23ء کے فنانس بل میں غیر ملکی ٹی وی ڈرامہ چاہے وہ سنگل ایپی سوڈ میں ہو یا سریل پلے ہو اُس پر ٹیکسوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ فارن پروڈیوسڈ ٹی وی ڈرامہ کی سیریل پر 10لاکھ روپے فی ایپی سوڈ ٹیکس لیا جائیگا۔ فارن پروڈیوسڈ ٹی وی پلے

(سنگل ایپی سوڈ) پر 30لاکھ روپے ٹیکس وصول ہو گا۔ ایڈور ٹائزمنٹ جس میں غیر ملکی ایکٹر سٹار ہونگے‘ اس اشتہار پر ایک لاکھ روپے فی سیکنڈ ٹیکس وصولی ہو گی۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق فنانس بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر سافٹ ویئر یا آئی ٹی سروسز یا آئی ٹی انیبلڈ سروسز جو پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ میں رجسٹرڈ لوگ کرینگے اُنکی آمدن کا صفر اعشاریہ پچیس فیصد ٹیکس وصول ہوا کریگا۔ فنانس بل کی کلاز ٹو ڈویژن تھری کے مطابق چار یا زیادہ اشخاص لے جانے والی موٹر گاڑی اگر وہ ائر کنڈیشنڈ ہو تو اس سے ایک ہزار روپیہ فی پرسن اور نان ائر کنڈیشنڈ گاڑی پر پانچ سو روپے فی نشست سالانہ ٹیکس دینا ہو گا۔ دس یا زیادہ مسافر لے جانے والی لیکن 20اشخاص تک کی حامل موٹر گاڑی نان ائر کنڈیشنڈ کی صورت میں 1500سو اور ائر کنڈیشنڈ کی صورت میں 2ہزار روپے فی نشست‘ اسی طرح 20سے زیادہ مسافروں کی گنجائش والی موٹر گاڑی پر نان ائر کنڈیشنڈ کی صورت میں پچیس سو اور ائرکنڈیشنڈ کی صورت میں چار ہزار روپے فی نشست ٹیکس دینا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…