سیاسی عدم استحکام پر مسلم لیگ (ن) نے نئی حکمت عملی بنالی
اسلام آباد(این این آئی) سیاسی عدم استحکام پر مسلم لیگ (ن) نے نئی حکمت عملی بنالی ،نوازشریف نے بعض رہنماؤں کو الیکشن کی تیاریوں کا اشارہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیاسی عدم استحکام پر مسلم لیگ (ن) نے نئی حکمت عملی بنالی، ذرائع کے مطابق کہ پارٹی کی اکثریتی رائے نے کہا ہے کہ جب تک نکالا نہ جائے،
خود حکومت نہ چھوڑی جائے۔ایک لیگی رہنما نے کہا ہے کہ اتحادی چھوڑ جائیں یا کوئی اور وجہ بنے تو حکومت سے نکلناچاہیے،
پارٹی میں حکومت سے متعلق 2رائے ہونے پر ہی نئی حکمت عملی بنائی گئی۔سینئررہنما (ن) لیگ کے مطابق ہمیں تنگ کیا گیا تو پھر ہم بیانیہ بنا کرعوام میں جائیں گے۔
نجی ٹی وینے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نوازشریف نے بعض پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی تیاریوں کا بھی اشارہ دیا ہے ، اس حوالے سے ایک ماہ میں شاہدخاقان نے لندن کا تیسرا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق شاہدخاقان نوازشریف سے ملاقات کرکے واپس لوٹے، سعدرفیق اورجاوید لطیف بھی لندن ملاقاتوں میں شریک رہے جبکہ چند اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی نوازشریف سے ملاقاتیں کیں۔