پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پرفارمنس ہماری اور اکنامک سروے یہ لوگ پیش کر رہے ہیں، عمران خان

datetime 9  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میرے خلاف سازش کی گئی، کبھی نہیں سوچا تھا ہمیں کریمنلزہٹا سکیں گے، میری لڑائی اربوں روپے کرپشن کرنیوالے دو خاندانوں سے ہے، سیاست میں اسٹیٹس کوا،رپشن

کے خاتمے کیلئے آیا، میں ایک طرف ہوں اورسولہ جماعتیں دوسری طرف ہیں،بالکل اندازہ نہیں تھا روس یوکرین تنازع شروع ہونیوالاہے،روسی صدر سے ملاقات سے انکار پر پاکستان کے تعلقات خراب ہوسکتے تھے،افغان عوام خود مختار اور سمجھ دار ہیں،انہیں خود فیصلہ کرنے دیں۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب روس کے دورے پر گیا تو بالکل اندازہ نہیں تھا روس یوکرین تنازع شروع ہونیوالاہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اس وقت صرف ایک رات روس میں ٹھہرا تھا اور روسی صدر سے ملاقات سے ایک گھنٹہ پہلے معلوم ہوا کہ تنازع شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے میں روسی صدر سے ملاقات سے انکار کرتا تو پاکستان کے تعلقات خراب ہوسکتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ماسکو میں بیان دیا تھا کہ دنیا میں کسی بھی مسئلے کا حل ملٹری آپریشن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ افغان عوام خود مختار اور سمجھ دار ہیں،افغانستان کے عوام کو خود فیصلہ کرنے دیں۔انہوں نے کہاکہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے، مجھے لگتا تھا میرے خلاف تحریک عدم اعتمادکبھی کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سازش 2خاندانوں نے کی جنہوں نے30سال حکومت میں رہ کراربوں کی کرپشن کی، ان کی 60 فیصد کابینہ اراکین ضمانت پرہیں، جن پراربوں کی کرپشن کے کیسزہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا ہمیں کریمنلزہٹا سکیں گے،

جنہوں نے یہ پلان کیااب وہ پریشان ہیں، مجھے واپس نہیں آنے دینا چاہتے، کیونکہ انہوں نے مجھے دوبارہ لانے کیلئے نہیں ہٹایا، اس لئے کہہ رہے ہیں میری جان کوخطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری لڑائی ان دو خاندانوں سے ہے، جنہوں نے اربوں کی کرپشن کی۔انہوں نے کہاکہ میں سیاست میں اس لئے آیا کہ فلاحی ریاست قائم کروں تاکہ قانون کی بالادستی ہو۔انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں اسٹیٹس کواورکرپشن کے خاتمے کیلئے آیا، میں ایک طرف ہوں اورسولہ جماعتیں دوسری طرف ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس ہماری اور اکنامک سروے یہ لوگ پیش کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…