عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے حقیقی خطرے سے خبردار کردیا

9  جون‬‮  2022

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر وبائی ممالک میں منکی پاکس کے پھیلنے کا حقیقی خطرہ موجود ہے جب کہ ایسے ممالک میں اب ایک ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی وائرس کے

خلاف بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی سفارش نہیں کر رہی ہے جب کہ اس وبا سے اب تک کسی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ ممالک جہاں منکی پاکس کی وبا نہیں پائی جاتی وہاں بھی اس کے پھیلنے کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے مزید بتایا کہ منکی پاکس کے ایک ہزار سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز اب 29 ممالک سے ڈبلیو ایچ او کو رپورٹ کیے گئے ہیں جہاں یہ بیماری نہیں پائی جاتی۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ خاص طور پر اس خطرے کے بارے میں فکر مند ہیں جو وائرس سے حاملہ خواتین اور بچوں سمیت دیگر بیماریوں اور طبی مسائل کے باعث کمزوری کے شکار افراد کو لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر وبائی ممالک میں منکی پاکس کے اچانک اور غیر متوقع طور پر ظاہر ہونے سے اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ عرصے سے اس کی منتقلی کا پتا نہیں چل سکا، تاہم، یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کتنے عرصے تک اس کی منتقلی اور پھیلا کا پتا نہیں چل سکا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ اگرچہ یہ واضح طور پر باعث تشویش تھا کہ یہ وائرس افریقہ میں کئی دہائیوں سے موجود تھا اور لوگوں کو ہلاک کر رہا تھا جب کہ اس سال اب تک ایک ہزار 400 سے زیادہ مشتبہ کیسز اور 66 اموات ہو چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ویکسینیشن 4 روز کے اندر دینی چاہیے جب کہ متاثرہ شخص کے قریبی رابطے میں رہنے والے لوگوں جیسے کہ جنسی ساتھی یا گھر کے افراد کے لیے ویکسین پر غور کیا جا سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او آنے والے دنوں میں طبی دیکھ بھال، انفیکشن سے بچا، کنٹرول، ویکسینیشن اور کمیونٹی کے تحفظ کے بارے میں ہدایات جاری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وائرس کی علامات والے افراد کو گھر میں الگ تھلگ رہنا چاہئے اور ہیلتھ ورکر سے مشورہ کرنا چاہئے جب کہ ایک ہی گھر میں رہنے والے لوگوں کو بھی قریبی رابطے سے گریز کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…