منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا کیس ایمان مزاری کو ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

datetime 9  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔

وکیل ایمان مزاری کی مقدمہ اخراج کی درخواست اور درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی. ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔شکایت کنندہ جیک برانچ و دیگر فریقین کی طرف سے تحریری جواب جمع کروایا گیا، عدالت نے درخواست گزار کو جواب دیکھ کر آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نے اس عدالت کا آخری آرڈر دیکھا ہے؟ اس کے بعد کیا رہ جاتا ہے، پٹشنر نے جو بیان دیا ہے اس کے بعد کیا رہ جاتا ہے۔ چیف جسٹس نے جیک برانچ کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی دیکھ لیں یہ جرم نہیں بنتا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے کہا کہ ان کی طرف سے افسوس کا جو جواز پیش کیا گیا ہے وہ ریکارڈ کے مطابق درست نہیں۔عدالت نے ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…