پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے ملک گیر احتجاج کی کال دینے کا اعلان کر دیا

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو اگلا الیکشن جتوانے کیلئے ابھی سے تیاری کی جارہی ہے۔اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اگلا الیکشن جتوانے کیلئے ابھی

سے تیاری کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتبار نہیں، یہ لوگ اپنی پسند کی حلقہ بندیاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سازش سے ہماری حکومت ہٹائی گئی، امریکا کے پالتو اوپر آکر بیٹھے ہیں، اس کی اجازت کے بغیر یہ کبھی کوئی کام نہیں کریں گے، ان کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں، یہ ان کیخلاف کبھی اسٹینڈ نہیں لیں گے، میری حکومت ختم ہوتے ہی اسرائیل اور بھارت میں خوشیاں منائی گئیں، ہمارے خلاف سازش کرنے والے فوج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت چار روپے بڑھی تو بلاول نے لانگ مارچ کردیا، جبکہ ا?ج 30، 30 روپے قیمت بڑھ رہی ہے، ہم نے ساڑھے تین سال میں 55 روپے پٹرول مہنگا کیا، جبکہ انہوں نے آتے ہی 60 روپے بڑھادیا، ان کا مقصد مہنگائی نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسز ختم کروانا تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ چند روز میں ملک گیر احتجاج کی کال دوں گا، جو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوگا، عوام تیاری رکھیں، جیسے ہی سپریم کورٹ سے ہمارے کیس کا فیصلہ ہوتا ہے کال دوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…