پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

فلور ملز کا سبسڈائز آٹا سکیم چلانے سے انکار ، انڈسٹری بند کرنے کی دھمکی دے دی

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملز مالکان کو ہراساں کرنے اور فلور ملز پر چھاپے مارنے کا سلسلہ فوری بند نہ ہونے کی صورت میں کل سے پنجاب بھر میں انڈسٹری بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب فلوملز ایسوسی ایشن کے

چئیرمین طاہر ملک کا کہنا ہے کہ اگر ملز مالکان کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کل سے پنجاب کی تمام فلور ملز آٹا پسپائی نہیں کریں گے۔ترجمان پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ گندم کی مصنوعات کی نقل و حمل پر پابندیاں آئین کی روح کے منافی ہیں۔آئین ملک بھر میں آزادانہ کاروبار اور نقل و حمل کی ضمانت دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملز مالکان کی ناجائز اور غیر قانونی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔جب تک معاملات طے نہیں ہوں گے فلور ملزم سرکاری گندم نہیں اٹھائیں گی اور نہ ہی پسپائی کریں گی، معاملے طے ہونے کے بعد فلور ملزم گیٹ پر آٹا فراہم کریں گی۔قبل ازیں فلور ملزایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے رویے کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کا اعلان کر دیا جبکہ فلور ملز نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی سبسڈائز آٹے کی سکیم کو بھی نہیں چلائیں گے۔ فلور ملزایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین طاہر ملک اور سینئر رہنما عاصم رضا نے کہا ہے کہ فلور ملز میں محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی مداخلت قبول نہیں، گزشتہ روز بھی فیصل آباد میں فلور مل پر چھاپہ مار کر سابق چیئرمین میاں انجم اسحاق کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی،محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کا عمل دخل ختم ہونے تک فلور ملیں گندم پسائی نہیں کریں گی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…