پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کی درخواست مسترد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چئیرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کے لیے درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد نہیں ہوا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اس فیصلے میں سپریم کورٹ کی صرف آبزرویشن تھی، سپریم کورٹ کے جس فیصلے کا آپ نے حوالہ دیا اس کے بعد کافی فیصلے آچکے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ چئیرمین نیب کی تعیناتی کرے،عدالت اس حوالے سے ہدایات نہیں دے سکتی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نیدرخواست پردلائل کے بعد احکامات جاری کئے اور درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے نیب قوامین میں ترامیم کی منظوری اور صدارتی آرڈیننس کی مدت ختم ہونے کے بعد چیئرمین نیب جسٹسں ریٹائرڈ جاوید اقبال اپنے عہدے سے 2 جون کو سبکدوش ہوگئے۔ گزشتہ ماہ پارلیمنٹ سے منظور کرائے گئے نیب آرڈیننس ترمیمی ایکٹ کے تحت ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہرشاہ نے نئے سربراہ کی تقرری تک چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…