منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیضیاب کرنے والوں کا ، دونوں نمبر کھلے ہیں، اعجاز الحق نے اندر کی بات بتا دی

datetime 6  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیضیاب کرنے والوں کا ، دونوں نمبر کھلے ہیں،اسٹیبلشمنٹ کو غصہ ہے کہ ہمارے خلاف بہت سخت زبان استعمال کی گئی،عمران خان میں لچک آچکی ہے اور اب

دوسروں میں بھی آنی چاہیے،جنرل ضیا الحق کے زمانے میں پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ تھا۔مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو غصہ ہے کہ ہمارے خلاف بہت سخت زبان استعمال کی گئی ہے، نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیضیاب کرنے والوں کا، بلکہ دونوں نمبر کھلے ہیںانھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیلئے بھی سیاسی راستے بند کرنے کوشش کی گئی لیکن وہ بھی حکومت میں آگئے۔اعجازالحق نے کہا کہ نمبرکبھی بلاک نہیں ہوتے، نمبردونوں جانب سے کھلے ہیں، عمران خان میں لچک آچکی ہے اور اب دوسروں میں بھی آنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز دعویٰ نہ کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کے نمبرز ہی بلاک نہ ہوجائیں۔انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ کسی سے دشمنی کی جائے جب کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطے ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سپریم کورٹ جانے سے تحریک انصاف کی سیاست کمزور ہوئی۔اعجازالحق نے انکشاف کیا کہ جنرل ضیا الحق کے زمانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…