جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف میں مبتلا ہو گئے

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف میں مبتلا ہو گئے

پشاور(این این آئی)خیبر پختون خواہ کے مالاکنڈ ڈویژن کے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،

جس کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، مینگورہ اور گردونواح میں محسوس کیے گئے،

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کیا گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 191 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل دوڑے اور کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے، زلزلے کے جھٹکے کئی سینکڈ تک جاری رہے

تاہم ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں مہمند، دیر بالا،

کوہاٹ، صوابی، ملاکنڈ، سوات، مینگورہ شہر اور شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور گہرائی 175 کلومیٹر تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…