احمد دیہڑ کا تنخواہ نہ لینے کا اعلان
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر احمد حسین دیہڑ نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ہفتہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا جب تک موجودہ اسمبلی ہے غریب کے لئے اپنی تنخواہ سے دستبردار ہوتا ہوں۔ انہوں نے کہا معیشت بری حالت میں ہے دیگر پارلیمنٹرین بھی یہی فیصلہ کریں۔ انہوں نے حکومت سے 300 یونٹ تک بجلی پر سبسڈی دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔