ممبئی (این این آئی)آخری کنسرٹ میں بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ کے ساتھ پرفارم کرنے والی گلوکارہ نے کہا ہے کہ کے کے کار سے باہر نہیں آنا چاہتے تھے کیونکہ آڈیٹوریم بھرا ہوا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوکار کے ساتھ آخری کانسرٹ میں پرفارم کرنے والی گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ کے کے ہجوم کو دیکھ کر اپنی کار سے باہر آنے کو تیار نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ گرین روم میں باہر سے کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں تھی، صرف مجھے اجازت تھی، گلوکار کے کے نے مجھ سے دو منٹ تک بات کی، تب وہ بالکل ٹھیک تھے، میں نے ان کے ساتھ سیلفی بھی لی۔گلوکارہ نے بتایا کہ کے کے نے سٹیج کے منتظمین سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ اپنی پرفارمنس کے درمیان اسٹیج کی لائٹس کو مدھم کردیں۔