منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کردی گئی

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد تک اضافہ کی حتمی منظوری کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوئی نادرن کیلئے 45 اور سوئی سدرن کے لیے 44 فیصد اضافے کی سمری

حکومت کو بھجوا دی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے گیس 266 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی جس کے بعد گیس کی قیمت 854 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کے بعد قیمت 1007 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے وئی گیس کمپنیوں کو پچھلے سالوں کے دوران 264.89 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے 720.20 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کی اجازت دی ہے۔اوگرا کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے اگلے مالی سال 23ـ2022 کے لیے کلیم کئے جانیوالے ریونیو کی ضروریات پر مشتمل سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد دونوں کمپنیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا تیعن کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مجوزہ اضافہ کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے اب وفاقی حکومت نے پالیسی سطع پر فیصلہ کرنا ہے کہ کتنا اضافہ صارفین کو منتقل کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…