منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رانا ثنا اللہ اب راستہ بتائیں اسی راستے پر اسلام آباد جائیں گے،علی امین گنڈا پور نے دوبارہ لانگ مارچ بارے بھی اہم اعلان کر دیا

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دیر کے جلسے میں عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ دے سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مہنگائی کی اس لہر کی مذمت کرتے ہیں،

ہم کورونا سے جس طرح لڑے، دنیا نے اس کی تعریف کی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق کہنا تھا کہ یہ مسئلہ پاکستان کی دفاع کا مسئلہ ہے، ہمارے گھروں کی چار دیواری کی پامالی کی گئی، گھروں میں گھس گئے، خواتین کی بے عزتی کی گئی، رانا ثنا اللّٰہ نے اپنے غنڈوں کو وردیاں پہنائی تھیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ اب راستہ بتائیں اسی راستے پر اسلام آباد جائیں گے، گلگت اور خیبرپختونخوا کے وزراء اعلیٰ کیلئے کہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کریں گے، رانا ثنا اللّٰہ جارحانہ رویہ استعمال کر رہے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں امپورٹ ایکسپورٹ بلند سطح پر تھی، تحریک انصاف حکومت نے ملک کو معاشی طور پر کھڑا کیا، مہنگائی لائی گئی، بجلی مہنگی کی، پیٹرول ڈبل سینچری کراس کر گیا۔دوسری جانب صوبائی وزیر خوراک برائے خیبرپختونخوا عاطف خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پر گندم اور آٹا بند کر دیا اور بہانہ اسمگلنگ کا کر رہے ہیں، اگر گندم اور آٹے کی اسمگلنگ ہو رہی ہے تو اسے روکنے کا کام وفاق کا ہے۔ عاطف خان نے کہا کہ صوبے کے لیے اگر گندم خریدی جاتی ہے تو ہم اس کے پیسے دیتے ہیں، پہلے آٹے اور بعد میں گندم پر پابندی لگائی گئی، گندم اور آٹے کی پابندی کے باعث یہاں ریٹ بڑھ گئے۔انہوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کارکنوں سے اسلحہ برآمد ہونے سے متعلق کہا کہ ہوسکتا ہے کہ سیلف ڈیفنس کے لیے اسلحہ رکھا گیا ہو۔عاطف خان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے 60 فیصد لوگوں پر کیسز ہیں، جلد از جلد انتخابات منعقد کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…