ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی پشاور ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن پاکستان کے لیے گیم چینجر منصوبے کی مکمل تفصیلات آ گئیں

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)کراچی پشاور ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن پاکستان کے لیے گیم چینجر،ٹریک کی لمبائی 1872کلو میٹر،670پھاٹکوں پر انڈر پاسز،لاگت 6ارب ڈالر سے زائد،حد رفتار 165کلومیٹر فی گھنٹہ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کراچی پشاور ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی، یہ لائن اہم شہروں، اسٹیشنوں اور

صنعتی مراکز سے گزرتی ہے، ریلوے کے ایک سابق سینئر افسر سید میر بادشاہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں ایک صدی پرانی ریلوے لائن اس وقت پرانی اور متروک ہے۔ تاہم، جب اس ریلوے لائن کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل طور پر دوبارہ بنایا جائے گا، تو یہ پاکستان ریلوے اور پورے ملک کی تقدیر بدل دے گا، میر بادشاہ نے کہاکہ اس ٹریک کی لمبائی کراچی سے پشاور 1,872کلومیڑکے لگ بھگ ہے۔ اس منصوبے میں تقریبا تمام پلوں کی تعمیر نو کی جائے گی۔ ٹریک پر تقریبا 670 لیول کراسنگ ہیں جنہیں انڈر پاسز اور فلائی اوورز میں تبدیل کر دیا جائے گا، جس سے نہ صرف ٹرین کی رفتار میں اضافہ ہو گا، بلکہ اپنی منزل تک پہنچنے کا وقت بھی کم ہو جائے گا، میر بادشاہ نے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ملک کو افغانستان کے راستے وسطی ایشیا سے اور حویلیاں کے راستے چین سے جوڑ سکتا ہے، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں تجارت کو فروغ ملے گا۔

وسطی ایشیائی علاقائی اقتصادیات تعاون کا ادارہ 1997 میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے قریبی حصوں کے ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی حوصلہ افزائی کے لیے قائم کیا تھا، موجودہ مشکل عالمی اقتصادی ماحول کے پیش نظراس کے رکن ممالک کو علاقائی تعاون اور انضمام کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں ریلوے کے اثاثوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے اور ریلوے کو شپرز اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے لیے پرکشش بنانے میں اہم عوامل ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق، مستقبل کی سماجی و اقتصادی ترقی کا انحصار سڑکوں اور ریل کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری پر ہے جو صنعتی ترقی کو سہارا دینے اور اسکولوں، ہسپتالوں اورسماجی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ سی پیک ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اپ گریڈنگ کے ذریعے صحت، پانی اور توانائی جیسی بنیادی ضروریات تک رسائی کو بہتر بنائے گا، جو اس وقت پاکستان کے دور دراز علاقوں میں ناقابل رسائی ہیں۔ اس کے علاوہ بیرونی منڈیوں تک ملک کی رسائی کو بہتر بنانے سے ترقی کے مواقع کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…