ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

مودی نے چین کے آگےگھٹنے ٹیک دئیے

datetime 20  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھارتی تنازع کے نتیجے میں نریندر مودی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے۔ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی نریندر مودی کی حکومت سیاسی ،عسکری ، اقتصادی اور سفارتی سطح پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ طویل فوجی تنازع کے بعد بھارت کا چین کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنا شکست کا واضح اعتراف ہے۔بھارت اور چین ایل اے سی پر سرحدی تنازع پر مذاکرات کریں گے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں دیرپا امن کے لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات ہوں گے ۔ اس سلسلے میں چینی وزیر خارجہ اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ملاقات کریں گے ۔

چین کے سرکاری ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین مثبت اور تعمیری رویہ اپناتیہوئے سرحدی امور اور امن پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ایس آرز کے درمیان بات چیت سرحدی مذاکرات کے لیے اعلی سطح کے چینل کا کام کرتی ہے۔ چین پائیدار، صحت مند اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔مودی سرکار کی جانب سے خطے میں بھارت کی قیادت کے کھوکھلے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ بھارتی عسکری ناکامیوں کے بعد مودی سرکار کا خود مختاری کا بیانیہ صرف ایک سیاسی نعرہ بن کر رہ گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…