ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

محبت میں گرفتار طالبعلم نے ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

datetime 20  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نرسنگھ پور میں ایک 18 سالہ طالبِ علم نے اپنی سابقہ اسکول ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم سوریانش کوچر پیر کے روز پیٹرول کی بوتل لے کر اپنی سابقہ ٹیچر کے گھر پہنچا اور اس پر حملہ کر دیا، ملزم نے ٹیچر پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا کر فرار ہو گیا۔اس واقعے میں نجی اسکول کی ٹیچر 10 سے 15 فیصد جھلس گئی جسے فوری طور پر ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر ہی ملزم کو ایک گاں سے گرفتار کر لیا۔پولیس کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم اور 26 سالہ ٹیچر گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ملزم، سوریانش کوچر کو اپنی سابقہ ٹیچر سے یکطرفہ لگا تھا، ملزم کو اسکول سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد وہ کسی دوسرے اسکول میں تعلیم حاصل کر رہا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ اس واقعے کی بنیادی وجہ ایک پرانی شکایت بنی جو ٹیچر نے ملزم کے خلاف درج کروائی تھی۔گزشتہ سال آزادی کے دن اسکول کے پروگرام میں ٹیچر نے ساڑھی پہنی تھی جس پر ملزم نے نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ ٹیچر نے سوریانش کوچر کی شکایت درج کروائی تھی جس پر طالب علم کو اسکول سے نکال دیا گیا تھا اور اسی دن ملزم نے ٹیچر سے بدلہ لینے کا منصوبہ بنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…