لاہور(این این آئی)لاہور کی سیشن کورٹ نے ویڈیوز میں جوئے کو پروموٹ کرنے کے معاملے پر یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی بیوی عروب جتوئی کی ضمانت منظور کرلی۔مقامی عدالت نے عروب جتوئی کو 30 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکلا عرفان کلیات اور راجہ عبدالرحمان رانجھا پیش ہوئے۔واضح رہے کہ لاہور کی مقامی عدالت نے منگل کے روز روز یوٹیوبر ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی تھی۔