جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

اگر عمران خان گڑگڑا کر آنکھوں میں آنسو لا کر معافی مانگ لے تو مل جائے گی؟ صحافی محمد حنیف کا سوال

datetime 20  اگست‬‮  2025 |

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) معروف صحافی اور کالم نگار محمد حنیف نے بی بی سی اردو کے لیے اپنے کالم میں سابق وزیراعظم عمران خان سے معافی کے مطالبے پر سوالات اٹھائے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اگر عمران خان واقعی گڑگڑا کر اور آنسو بہا کر معافی مانگ بھی لیں تو کیا انہیں معافی مل جائے گی؟ اور اگر مل گئی تو کیا وہ دل سے ہوگی؟ محمد حنیف نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ کیا نواز شریف یا آصف زرداری نے کبھی سچے دل سے معافی مانگ کر اقتدار حاصل کیا ہے؟کالم میں انہوں نے کہا کہ جیل میں قید کوئی بھی شخص اگر حکمرانِ وقت سے معافی مانگتا ہے تو عموماً یہی سمجھا جاتا ہے کہ یہ مصلحت کے تحت کی گئی ہے۔ اسی طرح اگر حکمران معاف بھی کر دے تو یہ تاثر رہتا ہے کہ اس کے پیچھے بھی سیاسی فائدہ یا کوئی ذاتی مفاد ہے۔

اس طرح نہ معافی مانگنے والے کے دل سے بوجھ اترتا ہے اور نہ معاف کرنے والے کے دل سے شکوہ ختم ہوتا ہے، بلکہ ایک نئی گرہ پڑ جاتی ہے۔محمد حنیف نے مزید کہا کہ ہم بچوں کو بھی سکھاتے ہیں کہ “سوری بولو” اور کسی رشتے یا تعلق میں دراڑ آئے تو “سوری” کہہ کر جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ “آئی ایم سوری” کا اکثر اوقات کوئی حقیقی مطلب نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق معافی کے اس فلسفے کو انہوں نے زندگی میں سب سے زیادہ ٹیکسی ڈرائیوروں سے سیکھا، ایڈیٹروں سے کم۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر عمران خان واقعی معافی مانگیں گے تو انہیں پہلے یہ واضح کرنا ہوگا کہ وہ کس کس بات پر معافی چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق خان کے خلاف فہرست اتنی طویل ہو سکتی ہے کہ اسے تیار کرنے میں مہینوں لگ جائیں۔

اگر وہ صرف یہ کہیں کہ “اقتدار میں آنے کے لیے کندھوں کا سہارا لیا اور پھر انہی کے خلاف جانے کی کوشش کی” تو یہ بھی ایک نئی بحث چھیڑ دے گا، کیونکہ اس صورت میں وہ اپنے مبینہ جرم میں دوسروں کو شریک بھی قرار دے رہے ہوں گے۔کالم کے آخر میں انہوں نے کہا کہ معافی کے لیے فرشتوں اور شیطان کی کہانیوں کو دلیل کے طور پر پیش کرنے کی بجائے بہتر ہے کہ زمینی حقائق پر ہی رہ کر سوچا جائے، کیونکہ زمینی غلطیوں کی معافی زمین پر ہی ممکن ہے۔



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…