چھینگ ڈو(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن کے شہر یاآن میں بدھ کی سہ پہر 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس میں 4 افراد کے ہلاک اور 41 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
شہر کے زلزلہ بارے امدادی ہیڈ کواٹرز نے جمعرات کے روز پریس بریفنگ میں بتایا کہ جمعرات کی صبح 9 بجے تک، باشینگ کانٹی میں 30 اور لوشان کانٹی میں 11 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ان میں سے 1 کی حالت نازک ہے ، 2 شدید زخمی ہوئے تھے جو بہتر حالت میں ہیں۔ دیگر 38 کو معمولی زخم آئے ہیں اور انہیں فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے یاآن میں 13ہزار81 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ چا ئنہ زلزلہ نیٹ ورکس مرکز(سی ای این سی) کے مطابق سیچھوآن میں یاآن کی لوشان کاٹنی بدھ کی شام 5 بجے آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھی تھی۔ چائنہ زلزلہ نیٹ ورکس مرکز(سی ای این سی) کے مطابق زلزلہ کا مرکز 30.4 ڈگری شمالی عرض بلد اور 102.9 ڈگری مشرقی طول بلد تھا جبکہ گہرائی 17کلومیٹر تھی۔ صوبائی زلزلہ انتظامیہ نے کہا کہ لوشان کا 6.1 شدت کا زلزلہ 2013 میں کانٹی میں آنے والے 7.0 شدت کے زلزلے کا آفٹر شاک تھا۔