پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

حکومت بنی گالہ سیل کر کے مجھے نظر بند کرنا چاہتی ہے، عمران خان

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بنی گالہ سیل کر کے مجھے نظر بند کرنا چاہتی ہے، مجھے نظر بند کیا جاتا تو عوام کا حوصلہ کم پڑ سکتا تھا،مارچ ختم کرنے کا مقصد فورسز اور کارکنوں میں تصادم سے

بچنا تھا، ہماری سیاسی تحریک پر امن ہے، حکومت پر تشدد بنانا چاہتی ہے۔بدھ کو پشاور میں سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پشاور میں قیام کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت بنی گالہ سیل کر کے مجھے نظر بند کرنا چاہتی ہے، حکومت کسی بھی طرح ہماری تحریک کو ناکام کرنا چاہتی ہے، مجھے نظر بند کرتے تو غیر موجودگی میں عوام کا حوصلہ کم پڑ سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں خود میدان میں نہ ہوتا تو کارکنوں کا جوش کم ہوتا، 2014 کی غلطیوں کو دہرا نہیں سکتا تھا، ڈی چوک پہنچ جاتا تو خونی تصادم کا خطرہ بڑھ جاتا۔انہوں نے کہا کہ مارچ ختم کرنے کا مقصد فورسز اور کارکنوں میں تصادم سے بچنا تھا، ہماری سیاسی تحریک پر امن ہے، حکومت پر تشدد بنانا چاہتی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہم تشدد کی جانب آئیں لیکن ہمیں اس سے بچنا ہے، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد قوم کو جلد نئی حکمت عملی سے آگاہ کروں گا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بنی گالہ سیل کر کے مجھے نظر بند کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ پر امن رہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…