ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ کا اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہ ہونے دینے کا اعلان

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں امن و امان کیلئے اسلام آباد پولیس اورفرنٹئیر کانسٹیبلری کو مزید مالی،تکنیکی وسائل اور لیگل سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو فسادی جتھوں

اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جا سکتا،دارالحکومت اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دینگے،فسادی مارچ اور شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس اورفرنٹئیر کانسٹیبلری کی آپریشنل استعداد کاربڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود، آئی جی پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر، چیف کمشنر اسلام آبادعامر احمد علی اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کیلئے اسلام آباد پولیس اورفرنٹئیر کانسٹیبلری کو مزید مالی،تکنیکی وسائل اور لیگل سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں اورالاؤنسز کو پنجاب پولیس کے مساوی کرنے،اسلام آباد پولیس کے شہداء پیکیج کے ایک ارب کے بقایاجات فی الفوراداکر نے،فرنٹئیر کانسٹیبلری کی تنخواہیں، الاؤنسز اور شہداء پیکیج کو خیبر پختونخواہ پولیس کے مساوی،فرنٹیر کانسٹیبلری کو پولیس کی معاونت کیلئے بطور فساد مخالف فورس ستعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کو بطور فساد مخالف فورس استعمال کرنے کیلئے ضروری تربیت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں دارالحکومت کی فْول پروف سکیورٹی کیلئے

لاہور کی طرز پر اسلام آباد سیف سٹی کو جدید ترین بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔امن و امان کی یقینی اور سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے دارالحکومت اسلام آباد میں کیمروں کی کوریج کو سو فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں راولپنڈی اسلام آباد جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ کے درمیان کوارڈینیشن میکینزم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جا سکتا،دارالحکومت اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہاکہ فسادی مارچ اور شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔راناثناء اللہ نے کہاکہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے فسادی مارچ کے شرپسندوں کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکاورں پر تشدد اور حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ کابینہ نے فسادی مارچ کو بہترین پیشہ وارانہ طریقے سے ہینڈل کرنے پر اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے پولیس، رینجرز اور ایف سی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی تنخواہیں، الاونسز اور شہداء پیکیج کو ائندہ مالی سال سے پنجاب اور کے پی مساوی کر دیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…