جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

شیریں مزاری اور آرمی چیف کے درمیان 2 مواقعوں پر سخت جملوں کے تبادلے کا انکشاف

datetime 1  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی اور وکیل ایمان مزاری کی جانب سے تحریری جواب داخل کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی والدہ کی گرفتاری سے قبل اور بعد میں پیش آئے چند واقعات کے باعث وہ

سٹریس میں تھیں اور ان واقعات کے پس منظر میں اُن کے دیے گئے بیانات کا مقصد فوج میں انتشار پھیلانا نہیں تھا۔بی بی سی اردو کے مطابق عدالت میں جمع کروائے گئے اپنے تحریری بیان میں ایمان مزاری نے لکھا کہ اُن کی والدہ شیریں مزاری نے گرفتار کیے جانے سے چند روز قبل بتایا تھا کہ ان کے (شیریں مزاری) اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان دو مواقع پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ تاہم کس معاملے پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، یہ میرے علم میں نہیں ہے۔‘اس تحریری جواب میں ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے انھیں بتایا تھا کہ اس واقعے کے بعد ان کے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے جس کے بعد 21 مئی کو شریں مزاری کو ان کے گھر سے باہر انسداد رشوت ستانی کے اہلکار زبردستی گرفتار کر کے لے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…