جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا 

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 71 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 197 روپے 75 پیسے پر آ گیاہے ، گزشتہ چار روز کے دوران ڈالر 4 روپے 21 پیسے سستا ہو اہے ۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ

روز  کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مل جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 43300پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 43ہزار پوائنٹس پر واپس آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے7ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور50.29فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاسز کی جانب سے بینکنگ ،ریفائنری ،ٹیلی کام ،فوڈز اور آئل اینڈ گیس سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43100،43200اور 43300پوائنٹس کی 3بالائی حد عبور کر گیا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس کی تینوں حدیں گر گئیں جبکہ سرمایہ بھی کم ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  کے ایس ای 100انڈیکس میں 38.00پوائنٹس کا اضافہ ہواجس سے انڈیکس 43040.14پوائنٹس سے بڑھ کر43078.14پوائنٹس ہو گیا اسی طرح70.29پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 16383.19پوائنٹس سے بڑھ کر 16453.48پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29342.26پوائنٹس سے کم ہوکر 29310.51پوائنٹس پر آگیا ۔

کاروبار ی اتار چڑھا کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں7ارب 73کروڑ4لاکھ7ہزار274روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم71کھرب 43ارب 99کروڑ51لاکھ4ہزار597روپے سے بڑھ کر71کھرب36ارب 26کروڑ46لاکھ97ہزار323روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 7ارب روپے مالیت کے 28کروڑ53لاکھ48ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو6ارب روپے مالیت کے 18کروڑ74لاکھ71ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 292کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے 246کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،35میں کمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک7کروڑ16لاکھ ،پاک انٹر نیشنل بلک 3کروڑ56لاکھ ،پاک ریفائنری 2کروڑ11لاکھ ،پاک الیکٹرون 1کروڑ78لاکھ اور ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ5لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے اسماعیل انڈسٹریز کے 35.04روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر508.85روپے ہو گئی اسی طرح 36.99روپے کے اضافے سے صنوفی ایونٹس کا بھا 836.99روپے ہو گیا جبکہ محمود ٹیکستائل کے حصص کی قیمت میں65.62روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر809.38روپے ہو گئی اسی طرح100.00روپے کی کمی سے رفحان میض کے حصص کی قیمت گھٹ کر9700.00روپے پر آ گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…