پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آزادی مارچ کے شرکاء کے پاس اسلحہ تھا، عمران خان کا اعتراف

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادی مارچ کے شرکاء کے پاس اسلحہ تھا، عمران خان کا اعتراف

پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ لانگ مارچ میں ہماری طرف بھی لوگ تیارہوگئے تھے اور انہوں نے پستول رکھے ہوئے تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہاکہ مجھے یہ لگا تھاکہ ہم ملک میں انتشار کی طرف جا رہے ہیں، جو انہوں نے پولیس سے کرایا، پولیس کیخلاف نفرت پہلے ہی بڑھ گئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ مجھے دیکھ کر انہیں اور جوش میں آنا تھا، مجھے 100 فیصد یقین تھا گولی چلنی ہے، ہماری طرف بھی لوگ تیارہوگئے تھے جنہوں نے پستول رکھے ہوئے تھے تو مجھے خوف ہوگیا کہ اگلا مرحلہ یہ ہوگا کہ اب یہاں انتشار ہوگا،

جس سے ہونایہ تھا پولیس کیخلاف نفرت،ملک میں تقسیم اور اس کا فائدہ صرف ان چوروں کو ہونا تھا۔عمران خان نے کہا کہ مجرموں نے کہناتھایہ توانتشارہورہاہے یہ قاتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس والا رات کسی کے گھر چھلانگ مار کر آجائے تو وہ تو سمجھے گا ڈاکو آگیا ہے، اس واقعے کو انہوں نے بنادیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہوا، 26 سال کی تاریخ ہے ہم نے کبھی انتشار کی پالیسی نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…