اسلام آباد (آن لائن)آئل ایڈوائزری کونسل نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے،عالمی بینکوں نے ملک کی بگڑتی ہوئی مالی صورت حال کے پیش نظر پاکستانی بینکوں کو لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار کر دیا ہے، آئل کمپینز ایڈوائزری کونسل نے صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر حکومت کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 0.75 فیصد ٹیکس ٹرن اوور پٹرولیم صنعت کو غیر فعال کر دے گا۔پٹرولیم انڈسٹری نے پی ڈی سی کے نفاذ کے باوجود حکومت کو مشکل حالات میں سپورٹ کیا،خط میں مزید کہاگیا ہے کہ اگر معاملے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران جنم لے سکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں