ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے فساد ” پرویز رشید کا ٹوئٹ

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد، کراچی (آن لائن، این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ”انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے فساد ”۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک طرح سے یہ کہا ہے کہ سپریم کورٹ مجھے فساد اور یلغار کا حق لے کر دے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی

رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‘فال آف عمران اِن ڈی چوک’ہوچکا ہے، وہ ڈی چوک کے بھگوڑے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین شکن اور عدلیہ کی توہین کے مجرم سپریم کورٹ سے کس منہ سے اور کیا مانگ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ گرفتاری کے ڈر سے عمران خان فنی گالہ چھوڑ کر پشاور میں بیٹھے ہیں۔کراچی کے ایک ہوٹل میں تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کو آئین میں درج طریقہ کار کے تحت ہٹایا گیا، انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے بعد منتیں کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں نے بھی خراب کارکردگی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا ساتھ چھوڑا۔انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا بوجھ پڑھے گا لیکن ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔سعید غنی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کر کے گئے تھے، پیٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کی بات مسترد کرتے تو کوئی ادارہ پاکستان کے ساتھ معاہدہ نہیں کرتا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…