بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

11 جماعتوں نے مجھے علاج کی ذمہ داری دی ، آپ آئیں تو سہی رانا ثناء اللہ کا شیخ رشیدکے بیان پر رد عمل 

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے لیکن آپ آئیں تو سہی‘’’اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے‘‘ کا بیان دینے والا ’’خونی فساد‘‘ میں دم دبا کر بھاگ گیا‘پنڈی کے شیطان کا ’’خونی‘‘ مارچ ’’بادی‘‘ میں تبدیل ہوچکا ہے۔

مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں ۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’’اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے‘‘ کا بیان دینے والا ’’خونی فساد‘‘ میں دم دبا کر بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں جبکہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کا ’’خونی‘‘ مارچ ’’بادی‘‘ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے، باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…