منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایک ذہنی مریض پاکستانی ریاست ، میڈیا ، عدلیہ سمیت ہر ادارے پر حملہ آور ہے،ن لیگ کی عمران خان پر شدید تنقید

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے واضح کیا ہے کہ عمران خان ہم آپ کیساتھ دھمکی اور ڈکٹیشن پر مبنی مذاکرات نہیں کرسکتے، چارسال آپ کے پاس اختیار اور حکومت تھی، آپ کے پاس اب اپنے ماتم کے سوا کہنے کو کچھ نہیں،پیپلز پارٹی ، جے یو آئی (ف )اور مسلم لیگ ن نے بھی جلسے کیے، ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا،

آپ نے تیاری کر کے پولیس والوں کے سر پھاڑے، میٹروسٹیشن جلانا،درختوں کو آگ لگانا ، گولیاں چلانا کوئی جمہوری حق نہیں،ایک ذہنی مریض پاکستانی ریاست ، میڈیا ، عدلیہ سمیت ہر ادارے پر حملہ آور ہے،عمران آپ کو عدلیہ ، ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر شرم آنی چاہیے،موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،ملک میں آئندہ عام انتخابات اگست 2023کو ہوں گے،اگر دو بارہ نفرت ، تشدد پر مبنی احتجاج کیا گیا تو جواب مزید سخت ہو گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 4سال آپ کے پاس اختیار اور حکومت تھی، آپ کے پاس اب اپنے ماتم کے سوا کہنے کو کچھ نہیں،نہ ایک کروڑ نوکریاں دے سکے ، نہ 50لاکھ مکانات بنا سکے،نہ آپ نے ملک میں کوئی یونیورسٹی بنائی ، نہ ہسپتال تعمیر کیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام آپ کو کیوں منتخب کریں، آپ نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ کیا آپ بتائیں گے کہ آپ کے کارکنوں نے پولیس پر کیوں تشدد کیا؟آپ نے تیاری کر کے پولیس والوں کے سر پھاڑے، آپ کی اتنی ناکام تیاری تھی کہ اسلام آباد کے ایچ نائن میں چھوٹی جلسی بھی نہ کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آپ نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کیے،کیسے عوام بھول جائیں کہ آپ نے سول نافرمانی کی تحریک کی کال دی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میٹروسٹیشن جلانا،درختوں کو آگ لگانا ، گولیاں چلانا کوئی جمہوری حق نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے ایم پی ایز کو 35،35لاکھ روپے دیے گئے تاہم پھر بھی 35ہزار عوام جمع نہ ہو سکے،عمران آپ کے صدر،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران آپ سپریم کورٹ کے ججز پر پیسے لینے کے الزامات عائد کر رہے ہیں؟،کبھی آپ میڈیا والوں پر پیسہ لینے کے الزامات عائد کرتے ہیں، کبھی عدلیہ کو ہدف تنقید بناتے ہیں،عمران صاحب! آپ 100سال بھی تیاری کر

لیں پاکستانی عوام آپ کو مسترد کر چکے،عمران آپ اپنی نااہلیوں اور ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ریاستی اداروں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران میڈیا پر ہونیوالے حملوں کی مذمت کرتی ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران آپ کو عدلیہ ، ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر شرم آنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ایک ذہنی مریض پاکستانی ریاست ، میڈیا ، عدلیہ سمیت ہر ادارے پر حملہ آور ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ کو اب مذاکرات کی آڑ میں این آر او نہیں دیا جا سکتا۔

وفاقی و زیر نے کہاکہ ملک میں آئندہ عام انتخابات اگست 2023کو ہوں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ اگر دو بارہ نفرت ، تشدد پر مبنی احتجاج کیا گیا تو جواب مزید سخت ہو گا،مسلم لیگ ن نے آپ کی طرح وفاق کی اکائیوں کو توڑا نہیں موٹرویز کے ذریعے جوڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنی ذہنی حالت کا خیال رکھیں اور اگست 2023تک سکون کریں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف میں انا اور تکبر نہیں ،آئینی اداروں اور عہدوں کو مزید مذاق نہ بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ آئینی اداروں اور عہدوں کو نقصان پہنچانے سے اجتماعی نقصان ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…