پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کا الیکشن کمیشن اور چیئرمین نیب کی تقرریاں بھی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چھ دن مکمل ہونے کے بعد اعلان کروں گا کہ دوبارہ اسلام آباد کب آ رہا ہوں، سب کومارچ کی تیاری کاحکم دے دیا،پیر کو سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں جس میں پوچھا جائے گا کہ پرامن احتجاج پاکستان کے شہریوں کا حق ہے یا نہیں، ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے اور ملک کو بچانے کا ٹھیکا صرف ہم نے نہیں لیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی ہمارے پرامن احتجاج پر شیلنگ کی ہم عالمی سطح پر اس چیز کو اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پرامن احتجاج پر شیلنگ کی گئی ہم حکومتی حربوں کو ہر فورم پر اٹھائیں گے اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ ختم کرنا بنیادی حق کے خلاف ہے اس کو چیلنج کریں گے اور نیب ترامیم کو بھی عدالت میں چیلنج کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پیر کو سپریم کورٹ میں پٹیشن لے کر جارہے ہیں، ہمیں بتا دیا جائے کہ یہ احتجاج پر پورا ملک بند کریں گے ہم پوچھیں گے کہ ملک میں پر امن احتجاج کا حق ہے یا نہیں۔عمران خان نے کہا کہ سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف عدالت جائیں گے اور مقدمہ درج کروائیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کو لوٹ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو واپس آنے کے لیے صرف این آر او کا انتظار کرتے ہیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں باہر سے مداخلت کی گئی ہے ایک آزاد خارجہ پالیسی بنانے پر منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے چھ ہفتے میں پیٹرول کی قیمت تیس روپے بڑھا دی جبکہ بھارت میں پیٹرول کی قیمت کم کردی گئی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے اور ملک کو بچانے کے لیے صرف ہم نے ٹھیکا نہیں لیا۔

عمران خان نے کہا کہ جان قربان کردوں گا لیکن اِس حکومت کو قبول نہیں کروں گا، چھ دن مکمل ہونے کے بعد اعلان کروں گا کہ دوبارہ اسلام آباد کب آ رہا ہوں، سب کومارچ کی تیاری کاحکم دے دیا، اب ہم پوری تیاری سے اسلام آباد آئیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ اسلام آباد میں درختوں کو آگ پولیس والوں نے اور ن لیگ والوں نے لگائی، پ رامن احتجاج پرشیلنگ کا معاملہ عدالتوں اورانسانی حقوق تنظیموں کے ساتھ ا ٹھاو ں گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…