بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

سرباز علی اور شہروز کاشف نے مائونٹ مکالو پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان کے 2 کوہ پیمائوں سرباز علی اور شہروز کاشف نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مائونٹ مکالو کو سر کرلیا ہے۔شہروز کاشف دنیا کی پانچ بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے جبکہ سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے اور واحد پاکستانی ہوگئے۔تینتیس سالہ سرباز علی اور بیس سالہ شہروز کاشف نے مائونٹ مکالو سر کرنے کیلئے حتمی سفر جمعہ کی شام 8 بجے شروع کیا اور ہفتے کی صبح تقریبا 6 بجے آٹھ ہزار چار سو تریسٹھ

میٹر بلند چوٹی کے ٹاپ پر پہنچے۔تینتیس سالہ سرباز علی خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے گیارہویں چوٹی کو سر کرلیا ہے، سرباز نے چند روز قبل دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو بھی سر کیا تھا،ناور ان کیکیریئر میں بلند ترین 14 چوٹیوں میں سے گیشربرم ون، شیش پنمگا اور چو ایو کو سر کرنا باقی رہ گیا۔وہ اس سے قبل مائونٹ ایوریسٹ، کے ٹو، کینچن جونگا، لوٹسے، داولاگیری، مناسلو، نانگا پربت، اناپورنا، براڈ پیک اور گیشربرم ٹو سر کرچکے ہیں۔دوسری جانب 20 سالہ شہروز کاشف مانٹ مکالو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوگئے جسکے ساتھ وہ ٹاپ پانچ بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن بھی گئے۔شہروز کاشف آٹھ ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے مجموعی طور پر 7 چوٹیوں کو سر کرچکے ہیں، لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیما بلند ترین سات چوٹیاں سر کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں، ان سے قبل صرف محمد علی سدپارہ اور سرِباز خان یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔شہروز نے اس ہی ماہ تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا اور چوتھی بلند ترین چوٹی مانٹ لوٹسے کو بھی سر کیا تھا جس کے ساتھ وہ 23 دن میں آٹھ ہزار سے بلند تین پہاڑوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بھی ہوگئے، شہروز اس سے قبل مانٹ ایوریسٹ اور کے ٹو کے علاوہ مناسلو اور بروڈ پیک بھی سر کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…