اسلام آباد (این این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔شماریات بیورو کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے باسی سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور،قیمت 17 سو روپے تک پہنچ گئی،کراچی میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 17سو روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
حیدر آباد میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1640 روپے تک ہے،سکھر میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1420،لاڑکانہ میں 1360 کا ہے۔ دستاویز کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی آٹے کی قیمتیں بڑھیں،خضدار میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1580 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دستاویز کے مطابق کوئٹہ میں 15سو روپے اور بنوں میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 14سو تک ہے،راولپنڈی اور اسلام آباد میں آٹا سستا نہ ہو سکا قیمت 15 سو سے کم نہ ہو سکی۔ دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1566 روپے ہے،راولپنڈی میں آٹے کے بیسں کلو تھیلے کی قیمت 1533 روپے تک ہے،پنجاب کے دیگر شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دستاویز شماریات بیورو کے مطابق گجرانوالہ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے،لاہور ،فیصل آباد،سیالکوٹ اور سرگودھا میں قیمت 980 روپے تک ہے،ملتان اور بہاولپور میں بھی 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے۔