پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی، اسلا م آباد اور پنجاب سے زیادہ تعداد میں کارکنوں کو نہ لانے پر عمران خان پی ٹی آئی اراکین پر برہم

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پنجاب اور جڑواں شہر وں راولپنڈی اسلام آباد سے تحریک انصاف کے حامیوں اور کارکنوں کو بڑی تعداد میں نہ نکالنے پر پی ٹی آئی کے متعلقہ رہنماؤں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور پنجاب سے زیادہ تعداد میں تحریک انصاف کے حامیوں اور کارکنوں کو نہ لانے پر اراکین پر برہم ہوگئے۔ سابق وزیر اعظم کنٹینر پر موجود رہنماؤں سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے بارے میں بھی استفسار کر تے رہے اور کہا کہ وہ کتنے بندے لیکر آئے ہیں جس کا کسی رہنماء کے پاس تسلی بخش جواب نہیں تھا۔پی ٹی آئی چیئر مین نے اسلام آباد کی مقامی قیادت کے بارے میں بھی گلہ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ اتنے اہم موقع پر بھی وہ کارکنوں کو بڑ ی تعداد میں نہ پہنچا سکے جبکہ پنجاب کے چند رہنماؤں کے سوا عمران خان اکثر رہنماؤں کے بارے میں انتہائی ناراض ہیں جنہوں نے پولیس کی گرفتاری سے بچ کرکارکنوں کو لانگ مارچ میں لانے کیلئے کوئی موثر حکمت عملی نہ اپنائی۔ معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اس سلسلے میں متعلقہ رہنماؤں سے باز پرس کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ ان کے قریبی ساتھیوں نے اس سلسلے میں باقاعدہ انکوائری کرانے کا مشورہ بھی دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…