جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

علی امین گنڈا پور پولیس اہلکار کو پکڑ کر کیا کرتے رہے؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

datetime 26  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان سے ہکلہ انٹرچینج آتے وقت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور پولیس اہلکار کو پکڑ کر اکساتے رہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹوئٹر پر علی امین گنڈا پور کی ایک ویڈیو شیئر کی جا

رہی ہے جس میں انہیں پولیس اہلکار کی زبردستی ویڈیو بنواتے اور اہلکار کو عمران خان کی حمایت پر مجبور کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں علی امین پولیس اہلکار کو عمران خان کی حمایت پر بیان دینے کا کہہ رہے ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نے پولیس اہلکار کو اپنے افسران کو برا بھلا کہنے پر بھی اکسایا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے حکومت مخالف لانگ مارچ کی وجہ سے شہری کئی مسائل سے دوچار ہیں جس میں ٹرانسپورٹیشن بند ہونے سے دیگر شہروں میں جانے والے مسافر رْل گئے۔گزشتہ 2 روز سے لاہور سے دوسرے شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ لانگ مارچ کی وجہ سے بند رہی جس کی وجہ سے مسافر رل گئے ہیں۔کئی مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ کئی گھنٹوں سے بس اڈوں پر اِدھر اْدھر بھاگ رہے ہیں مگر انہیں ٹرانسپورٹ نہیں مل رہی۔ بعض مسافروں نے بس اڈوں میں بینچوں پر ہی بستربچھا لیے ، اس صورتحال میں کئی مسافر سامان چوری ہونے کی بھی شکایات رتے دکھا دیے۔دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ2 روز سے بسیں نہیں چل رہیں، کاروبار بند ہونے کی وجہ سے شدید نقصان ہو رہا ہے بعد ازاں صورتحال معمول پر آگئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…