جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی ڈالر کی لمبی چھلانگ پاکستانی روپے کو پچھاڑ کر رکھ دیا

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ڈالر کی قیمت میں 58 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 202.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی صورت میں پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قسط جاری نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کر لیا تھا تاہم قسط کا اجرا اور پروگرام دورانیہ بڑھانا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں پیٹرول اور بجلی پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق آئندہ بجٹ میں قرض پروگرام کے مقاصد کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے جبکہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام پاکستانیوں کے فائدے کیلئے میکرو اکنامک استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستانی حکام کیساتھ انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ جائزے میں طے شدہ پالیسیوں سے انحراف کیا۔وزارت خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اگلے ہفتے کے شروع میں جاری رہیں گے، وزیرخزانہ (آج)جمعرات کو دوحا سے پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات دوحا میں ہوئے جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…