پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب پولیس کے تحریک انصاف کے رہنمائوں ، کارکنوں کے گھروں پر چھاپے ،کئی گرفتاریاں ،فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/رائیونڈ/فیصل آباد/گوجرانوالہ/سیالکوٹ/چکوال/قصور/راولپنڈی/سیالکوٹ( این این آئی)پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل مختلف مقامات پر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتاریاں کر لیں ،پیشگی منصوبہ بندی کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی وجہ سے مرکزی و صوبائی رہنمااور متحرک کارکنان کی اکثریت کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔

تاہم پولیس نے کئی رہنمائوں کے قریبی رشتہ داروں اور ملازمین کو گرفتار کر لیا ،لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران ایک مکان کی چھت سے کی گئی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہوگیا، پولیس کے مطابق اہلکار کمال احمد کو سینے پر گولی لگی جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا،پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں گھر کے مالک ساجد اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں اور میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیانات کے مطابق پولیس نے رات کے پچھلے پہر پارٹی رہنمائوں اور متحرک کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے اور ا س دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، پولیس پر گھروں میں توڑ پھوڑ کررنے اور تشدد کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ کے ویڈیو بیان کے مطابق ان کی گاڑیوں کی چابیاں چھین لی گئیں اور گاڑیوں کے آگے پیچھے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پولیس چھاپوں کے خلاف جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میرے گھر پر رات کو چھاپہ مارا گیا، ملازمین کو ہراساں کیا گیا۔

راجہ بشارت نے کہا کہ رات ڈیڑھ بجے گھر چھاپہ مارناایک انتہائی گھٹیا حرکت ہے، یہ ہتھکنڈے حقیقی آزادی مارچ کومتاثر نہیں کر سکتے، قوم نے 25 مارچ کو عمران خان کے ساتھ نکلنا ہے۔پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی یوتھ رہنما حافظ تنویر کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، تاہم حافظ تنویر گھر پر موجود نہیں تھے جس کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔

سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا مگر وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس گھر کی تلاشی لے کر واپس روانہ ہوگئی۔رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے بتایا کہ میرے گھرپر 15 پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا، گھر میں موجود خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ۔سعدیہ سہیل کاکہنا تھا کہ پولیس والوں نے کوئی وارنٹ نہیں دکھائے، گھر کی تلاشی لی اورجاتے ہوئے اہلکار میری سرکاری گاڑی بھی لے گئے۔

سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما تحریک انصاف طارق محمود الحسن کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیامگر وہ گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار نہ کیا جاسکا۔پی ٹی آئی کے بانی رکن ملک اشتیاق کے گھر لاہور میں پولیس نے چھاپہ مارا مگر وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔لاہور پولیس نے رہنما تحریک انصاف یاسر گیلانی کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ، اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گھر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کی اور گھر میں موجود بچوں اور خواتین کو ہراساں کیا۔

چونگی امر سدھو میں پی ٹی آئی رہنما مہر نعیم اللہ تاج کے گھرپر بھی چھاپہ مارا گیا ہے، نعیم اللہ تاج نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے اہل خانہ سے بدتمیزی کی اور ملازمین کو زدوکوب کیا۔پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاویدمون کے گھر پربھی پولیس پہنچ گئی تاہم فرخ جاوید گھر کے پچھلے دروازے سے باہر نکل گئے۔پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق پولیس نے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے گھر پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے بھائی افضل اقبال کو حراست میں لے لیا۔

میاں اسلم اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے میرے بھائی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پولیس نے دیواریں پھلانگ کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔ساندہ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ملک محمد ظہیر کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ محمد ظہیر کو چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے، ملک محمد ظہیر کو ساندہ میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ۔اپرمال سے تحریک انصاف کے کارکن متیب اور خالق کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔

رکن اسمبلی ملک ندیم عباس بارا کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔پولیس کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور متحرک کارکنان کے گھروں پر چھاپوں کی اطلاعات ہیں۔ساہیوال میں ضلعی صدر پی ٹی آئی رانا آفتاب احمد نے بتایا کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا،چھاپے کے وقت میں گھر پر موجود نہیں تھا۔شیخوپورہ میں کنور عمران کے گھر بھی پولیس پہنچی تو وہ موجود نہ تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے گھر پر چھاپہ مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔شیخوپورہ ہی میں پولیس نے تحریک انصاف کے سٹی ناظم حافظ مدثر مصطفی کے گھر چھاپہ مارا، تاہم اہل خانہ نے بتایا کہ چھاپے سے قبل حافظ مدثر اسلام آباد جا چکے تھے۔ترجمان تحریک انصاف شیخوپورہ نے بتایا کہ لیبر ونگ کے رہنما میاں ظفر کے گھر پر پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی، میاں ظفر گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری نہیں ہوئی۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما مبشر گجر کے گھر پر بھی چھاپہ تاہم وہ پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے تھے۔تحریک انصاف کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف سیکرٹری سے رابطہ کرکے پولیس کریک ڈائون پر احتجاج کیا، انہوں نے سوال کیا کہ پولیس کس قانون کے تحت اور جرم میں گرفتار کررہی ہے۔چیف سیکرٹری نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جواب دیا کہ میں اس معاملے کو دیکھتا ہوں، یاسمین راشد نے مزید بتایا کہ اس کے بعد تین دفعہ چیف سیکرٹری سے رابطہ کیا، مگر کریک ڈائون نہیں رکا۔

پی ٹی آئی رہنما شکیل خان نیازی کے گھر چھاپہ مار کر کے ان کے بیٹے کو گرفتارکر لیاگیا ۔نارووال میں سیکرٹری اطلاعات ثمر ناظرکے گھربھی چھاپہ مارا گیا تاہم کوئی گرفتاری نہ ہو سکی ۔شاہدرہ سے تحریک انصاف کے دوکارکنان عمران الحق اور ملک ذوالفقار کو گرفتار کر لیا گیا ۔

میڈیا سیل کے مطابق تحریک انصاف کے بانی ممبر فوادبھلر کے گھر پولیس نے چھاپہ مار تاہم وہ گھر پر موجود نہ تھے ۔پولیس نے سینیٹر اعجاز احمد چودھری کے گھر بھی مارا تاہم گرفتاری نہ ہو سکی ۔پولیس نے ناصر سلمان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تاہم انہیں گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ کیا جاسکا۔

میڈیا سیل کے مطابق پولیس نے پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ اور مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر چھاپہ مار اور گارڈ کو گرفتار کر لیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے بچوں اور خواتین کو ہراساں کیا ۔ گھر میں کھڑی گاڑیوں کی چابیاںلے لیں اور ان کے آگے پیچھے رکاوٹیں کھڑی کردیں ۔

گوجرانوالہ میں ٹکٹ ہولڈر لالا اسد اللہ پاپا اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری صدیق مہر کے گھر پولیس نے چھاپے مارے ، الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکار سیڑھیاں لگا کر گھروں میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو ہراساں کیا ۔میڈیا سیل کے مطابق پولیس نے حافظ جنید گجر کے گھر چھاپہ مار کر ان کے چھوٹے بھائی سعود گجر کو گرفتار کر لیا ۔

رہنما پی ٹی آئی سمیع اللہ چوہدری کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مارا اوراہل خانہ سے بدتمیزی کی ۔ پولیس جاتے ہوئے سمیع اللہ چوہدری کے چھوٹے بھائی کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی ۔پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے مطابق چنیوٹ میں تحریک انصاف کے رہنما محمد عمران عاربی انچارج سوشل میڈیا ٹیم کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اقبال ٹائون ہما بلاک میں پارٹی کے رہنماغلام مصطفی کے دفتر اور گھر پر چھاپہ مار گیا ۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما مہر شکیل ریاض کے بڑے بھائی کو گرفتار کر لیا جبکہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ گھر کے گیٹ توڑ دئیے گئے ۔پولیس نے یوتھ ونگ کے رہنما سید اویس بخاری کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم سید اویس بخاری پہلے ہی سے محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے تھے۔

نائب صدر پنجاب علی امتیاز وڑائچ کی رہائشگاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم کوئی گرفتار ی نہ ہو سکی ۔میڈیا سیل کے مطابق سینیٹر ولید اقبال کی گلبرگ میں واقع رہائشگاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا اور دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہوگئی۔ سینیٹر ولید اقبال اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہوسکے ۔پولیس جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لیتی رہی جس کی انہوں نے شدید مذمت کی ۔

رات گئے پی ٹی آئی جہلم کے صدر چودھری غلام احمد زمرد کے گھر واقع بالا گوجراں پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا تاہم ان کے محفوظ مقام پر ہونے کی وجہ سے گرفتاری نہ ہو سکی۔گوجرانوالہ میں پولیس نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اور جنرل سیکرٹری سٹی گوجرانوالہ چوہدری طارق گجر کے گھر چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری نہ ہو سکی ۔

پی ٹی آئی رہنما عبدالکریم کلواڑ کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ان کی رہائشگاہ پر پہنچی لیکن وہ گھر پر موجود نہیں ۔شمالی لاہور میں تحریک انصاف کے ورکروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اوریوسی 25 سے بلال بٹ سابقہ چیئرمین کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ۔اوکاڑہ اے ڈویژن پولیس نے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم صادق کی رہائشگاہ پر چھاپہ ماراتاہم کوئی گرفتاری نہ ہو سکی ۔

پولیس نے اوکاڑہ میں ہی پی ٹی آئی رہنما اشرف سوہنا کے گھر پرچھاپہ مارا اوراشرف سوہنا کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔سیالکوٹ میں سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمر مائر کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا ۔میڈیا سیل کے مطابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وراڈ نمبر 01 ملک اویس ظہور کے گھر چھاپہ ماراگیا اور ان ان کے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

چکوال میں ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا اور ان کے ملازمین کو گرفتارکر لیا گیا ۔سمبڑیال سے ضلعی رہنما خلیل الرحمن باجوہ کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔بریگیڈئیر (ر)ر اسلم گھمن اور عظیم نوری گھمن کے ڈیرے پر بھی پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا ۔

سیالکوٹ میں یونین کونسل سطح پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپا ماراتاہم کوئی گرفتاری نہ ہو سکی ۔سلانوالی میںپولیس نے کریک ڈائو ن کر کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حمیر چوہدری اور سٹی صدر بابا ساجد سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے اورلسٹوں کے مطابق کارکنوں کے نا ملنے پر ان کے بھائیوں اور عزیزوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

فیصل آباد میں بزرگ رہنما ظریف خان نیازی اور ایک یوتھ ونگ کے ممبر گرفتار کر لیا گیا ۔ضلع پاکپتن میں نضلعی صدر ریاض ارشد نیازی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر معراج، ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرحان خان ، یوتھ ونگ جنرل سیکرٹری ملک انس، ٹکٹ ہولڈر دیوان عظمت چشتی، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد اسد راجپوت کے گھروں میں چھاپے اور گرفتاریاں بھی کی گئیں۔

ضلعی سیکرٹری اطلاعات جہلم علی جٹ کے تین بھائیوں ندیم فاروق ،وسیم فاروق اورنعیم فاروق کو گرفتار کر کے لے گئی۔تلہ گنگ حلقہ کے سابقہ کونسلر یوتھ رہنما حافظ بلال عبداللہ کے گھر پولس کا چھاپہ مارا گیا اور ان کے گھر پر موجود نہ ہونے پر ان کے والد کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا سیل کے مطابق سیالکوٹ میں چھاپے کے دوران سابقہ رکن اسمبلی طاہر محمود ہندلی کو گرفتار کر لیاگیا۔

نارووال میں چوہدری سجاد مہیس کے کزن رئوف ناگرہ ، سجاد مہیس کے قریبی ساتھی طیب میر ایڈوکیٹ ،سینئر نائب صدر رانا لعل بادشاہ سمت چوہدری مختار بھولا کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ، یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کے عہد ران نجم چوہدری اور پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن رضوان خان کے بھائی کو گھر سے گرفتار کر لیاگیا۔

ٹکٹ ہولڈر پی پی 48 عارف خان ، سوشل میڈیا ہیڈ پی ٹی آئی نارووال مرتضی کھوکھر ، عظمت گجر ، وحید خان ،شوکت کجر ، شاہد کھوکھر دیکر کارکنان و عہد دران کے گھروں پرپولیس کی بھاری نفری نے چھاپے مارے ۔رائیونڈ میںمقامی رہنما چودھری کاشف اسماعیل کے ڈیرے پر چھاپہ ماراگیا ،ندیم اشرف سندھو ،فیضی جٹ کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماداظہر کی رہائشگاہ پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتار نہ ہو سکی ۔میڈیا سیل کے مطابق یوتھ ونگ ساہیوال کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جہانزیب لک کے والد اور پی ٹی آئی کے پرانے ورکر اورنگزیب لک کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا۔میانوالی میںمیں چھاپوں کے دورنا متعدد کارکنان گرفتار کر لئے گئے ۔

میانوالی میں واں بھچراں میں پی ٹی آئی کے سابق امیدوار چیئرمین ضلع کونسل نعیم پوڑا کے بھای سلیم پوڑا کوگرفتار کرلیا گیا ۔پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے صدر عبید اللہ خان غورنی کے بھائی عرفان اللہ خان کو بھی گرفتار ہو گئے۔۔ میڈیا سیل کے مطابق سابقہ ایم پی اے اور پی ٹی آئی جھنگ کے بزرگ رہنما الحاج غلام احمد خان گاڈی کو ان کے ڈیرہ سے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔حافظ آباد میںسابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری مہدی حسن بھٹی کے بیٹے ممبر قومی اسمبلی چوہدری شوکت علی بھٹی،صدر پاکستان تحریک انصاف حافظ آباد چوہدری عمران عباس بھٹی کے بھائی گلفام عباس بھٹی اور ان کے تین ملازمین کو انکے گائوںبرج دارا سے گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس آپریشن کے دوران گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے 18 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…