اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پرویز الہٰی نے عدم اعتماد کو ٹیکنیکل طور ناکام بنا کر اپنی گرفت مضبوط کر لی

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی )چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز مختصر اجلاس میں حکومتی ارکان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ٹیکنیکل طور ناکام بنا کر پنجاب اسمبلی پر اپنی گرفت مضبوط کر لی جو موجودہ سیاسی صورتحال میں مستقبل میں حکومت کو آئینی،قانونی، سیاسی اور انتظامی مشکلات سے دو چار کر سکتی ہیں۔

روزنامہ جنگ میں مقصود اعوان کی خبر کے مطابق اسمبلی اجلاس کی صدارت پینل آف چیئر کے وسیم خان بدوزئی نے کی اور سب سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ایجنڈے پر سرفہرست تھی۔دوسری جانب پولیس نے چھاپہ مار کر پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور رائے ممتاز کو حراست میں لے لیا، سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور ڈی جی کوارڈی نیشن کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو حراست میں لے لیا ہے ۔ اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ رات ساڑھے تین بجے پولیس دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوارڈی نیشن عنایت اللہ لک کے گھر بھی چھاپہ مارا۔ پولیس دونوں افسران کو گھروں پر موجود نہ ہونے کے سبب گرفتار کرنے می ناکام رہی۔رات گئے پولیس ایکشن کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے رائے ممتاز کی گرفتار ی ،محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت اور حکومتی ہتھکنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام ایکشن شہباز شریف کے حکم پر ہورہا ہے، پنجاب اسمبلی کے سینئر آفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔ انہوںنے کہا کہ غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین اور قانون کے خلاف اقدامات کر رہی ہے، شریفوں کا حقیقی چہرہ قوم کے سامنے آرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…