جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکی ڈالرنے بلندیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)رواں ماہ مئی کے دوران روپے کے مقابلے امریکی ڈالرنے بلندیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روپے کے شرح مبادلہ میں ڈالر200روپے سے تجاوز کرگیا،تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر5روپے مہنگا ہوگیا

جبکہ یورو کی قدر میں 7روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں 10روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5.65روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت194.60روپے سے بڑھ کر 200.25روپے پر جا پہنچی اسی طرح 5روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت195.50روپے سے بڑھ کر200.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 7.2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 200.30روپے سے بڑھ کر209روپے اور قیمت فروخت203.80روپے سے بڑھ کر211روپے ہو گئی اسی طرح10.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے بڑھ کر247روپے اور قیمت فروخت239.50روپے سے بڑھ کر250روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 50،50پیسے کی کمی جبکہ یووروکی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…