منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوجوت سنگھ سدھو کو قیدی نمبر الاٹ ، بیرک نمبر 7 منتقل قتل کی سزا کاٹنے والے8 قیدیوں کیساتھ سیل شیئر کرینگے

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹیالہ(این این آئی)سال 1988 کے روڈ ریج کیس میں گرفتار ہونے والے کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو میڈیکل چیک اپ کے بعد گزشتہ روز پٹیالہ جیل بھیج دیا گیا۔پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو نے گزشتہ روز پٹیالہ جیل میں پہلی رات گزاری جہاں اب وہ قیدی نمبر 241383 بن گئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جیل کے اندر جانے کے بعد سدھو کو ایک قیدی نمبر الاٹ کیا گیا اور بیرک نمبر 7 میں منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ قتل کی سزا کاٹنے والے 8 قیدیوں کے ساتھ سیل شیئر کریں گے۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ بیرک میں سدھو سیمنٹ سے بنے بستر پر سوئیں گے۔سدھو کو جیل میں گزشتہ شام 7 بجکر 15 منٹ دال اور روٹی دی گئی۔ تاہم، انہوں نے خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے وہ کھانے سے انکار کیا اور صرف سلاد اور کچھ پھل کھائے۔دوسری جانب سدھو کے میڈیا ایڈوائزر نے کہا کہ سدھو کو گندم سے الرجی ہے اور جگر کا مسئلہ ہے اس لیے انہوں نے خصوصی خوراک کا کہا ہے، وہ کافی عرصے سے روٹی نہیں کھا رہے اور انہوں نے جیل منتقلی سے قبل ہونے والے طبی معائنے کے دوران بھی اس کے بارے میں معلومات دی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو سفید کرتا پاجامے کے چار سیٹ، ایک کرسی میز، ایک الماری، دو پگڑیاں، ایک کمبل، ایک بیڈ، ایک بنیان، دو تولیے اور ایک مچھر دانی فراہم کی گئی ہے اور ساتھ ہی کاپی، ایک قلم، جوتوں کا ایک جوڑا، دو بیڈ کور اور دو تکیے کے کور بھی دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ روڈ ریج مقدمے میں یہ الزام شامل ہے کہ 27 دسمبر 1988 کو سدھو نے گرنام سنگھ کے سر پر مکامارا تھا جس سے ان کی موت ہوئی تھی۔اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے سدھو پر 1000روپے جرمانہ عائد کرکے انہیں رہا کردیا تھا، تاہم اس حوالے سے ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان نے نظرثانی درخواست دائر کی تھی، جس میں ان کو سزا سنائی گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…