لاہور(این این آئی) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے نتیجے میں ڈی سیٹ ہونے والے عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ میں عمران خان اور پارٹی پر 10 سال کے احسانات کا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج وہ واحد احسان بھی میرے سر سے اتر گیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر کیا گیا تھا۔میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور تحریک انصاف اور عمران خان کے اوپر کیے جانے والے 10 سال کے احسانات کا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، اللہ تعالی بہترین انصاف کرنے والا ہے۔