ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

شاہ سلمان نے قرآن پاک کی خطاطی کے عالمی مقابلوں کی منظوری دے دی

datetime 19  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قرآن پاک کی خطاطی کے بین الاقوامی مقابلوں کی منظوری دی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقابلہ آئندہ شعبان میں منعقد کیا جائے گا۔

اس کا اہتمام کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن مدینہ منورہ کی جانب سے وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی نگرانی میں ہو گا۔سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے جو کنگ فہد قرآن کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے سربراہ اعلی بھی ہیں کہا کہ مقابلے کا مقصد ماہر خوش نویسوں کو قرآن کریم کی کتابت میں منفرد ہنر کے مظاہرے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ قرآن کریم کی خطاطی کا مسابقہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز سے منسوب ہوگا۔وزارت اسلامی امور نے کہا کہ جو خطاط قرآن کریم کی کتابت کے مسابقے میں حصہ لینا چاہتے ہوں وہ کنگ فہد کمپلیکس ویب سائٹ پر موجود فارم پر کرکے م روانہ کریں۔یاد رہے کہ کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن سالانہ قرآن پاک کے 20 ملین نسخے شائع کررہا ہے۔ شروع میں 8 ملین نسخے شائع کیے جاتے تہے۔قرآن پاک کی چھپائی میں اعلی کاغذ استعمال کیا جاتا ہے۔ کنگ فہد کمپلیکس تقریبا 80 زبانوں میں قرآن پاک کے معانی کے ترجمے بھی شائع کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…