اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لاہور کے شہری حماد حسن ایک ناخوشگوار صورتحال کا شکار ہوگئے جب اُن کے عزیز کے لیے بھیجا گیا مہنگا کھانا اپنی منزل تک نہ پہنچ سکا۔رپورٹ کے مطابق، حماد حسن نے تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں بتایا گیا کہ انہوں نے ایک نجی ڈلیوری کمپنی کے بائیک رائیڈر کے ذریعے اپنے رشتہ دار کے گھر 45 ہزار روپے مالیت کا کھانا بھجوایا۔ تاہم، کچھ دیر بعد ڈلیوری مین کا موبائل فون بند ہوگیا اور رابطہ منقطع ہوگی
ا۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے حماد حسن نے کہا کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے شرمندگی کے باعث بات تک نہیں کر پا رہے، کیونکہ انہوں نے پُرامید انداز میں کہا تھا کہ آج کا کھانا اُن کی جانب سے بھیجا جائے گا، مگر ایسا نہ ہوسکا۔اس معاملے پر اے ایس آئی راؤ شفقات کا کہنا ہے کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور ایک دو روز میں مزید پیشرفت سامنے آئے گی۔ ایف آئی آر کے مطابق، ڈیلیوری کا آرڈر ایک آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے بک کیا گیا تھا، جس میں سلامت پورہ سے ماڈل ٹاؤن تک کھانا پہنچانا تھا۔