جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سندھ میں امتحانات مذاق بن کر رہ گئے ، پیپرز واٹس گروپ پر آئوٹ

datetime 19  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات واٹس گروپ پر قبل از وقت آئوٹ ہونے لگے تاہم متعلقہ بورڈ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کئے جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک کے پرچے انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہوگئے، کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعرات کوہونے والے پرچے مقررہ وقت سے قبل ہی آئوٹ ہوکر واٹس گروپس پرشیئر ہوگئے۔خیرپور میں نویں جماعت کیمسٹری کا پرچہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے آئوٹ ہوا، نواب شاہ میں بھی نویں جماعت کا بائیولوجی کاپرچہ قبل از وقت آئوٹ ہوکر مختلف سوشل میڈیا گروپس میں گردش کرتا رہا۔دسویں جماعت سائنس گروپ کے اختیاری مضمون ریاضی کا پرچہ بھی جمعرات کو ہوا۔ شیڈول کے مطابق پرچہ ساڑھے نو بجے تھا تاہم پندرہ منٹ پہلے ہی آئوٹ ہوگیا، تاہم میٹرک بورڈ پرچہ وقت پر شروع کرانے میں کامیاب ہوگیا۔ادھر لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کے بائیولوجی کا پرچہ وقت سے پہلے آئوٹ ہوا اور فوٹو اسٹیٹ دکانوں پر دستیاب رہا جبکہ امتحانی مراکز میں موبائل فون کا کھلے عام استعمال بھی دیکھنے میں آیا۔واضح رہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144کا اطلاق ہوا ہواہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…