جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نگران وزیراعظم کیلئے انٹرویوز پنڈی اسلام آباد میں ہورہے ہیں ٗشیخ رشید کا دعویٰ

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیر داخلہ اور سیاسی پیشنگوئیوں کے حوالے سے مشہور شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ نگران وزیر اعظم کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرویو شروع کر دیے گئے ہیں’زرداری نے ان کو وہاں مارا ہے جہاں پانی نہیں ملتا’تکلیف کہیں اور ہے جبکہ درد کہیں اور سے اٹھ

رہاہے’یہ لوگ جتنی دیر کریں گے اتنی سیاسی قبر کھودیں گے’ پہلے جو ہوا وہ ہمارے حق میں چلاگیا ،کل جو ہوا وہ بھی حق میں ہے’ایف آئی اے سے زرداری’ ،فریال اور حمزہ شہبازکے کیسز واپس لینے کا کہاجارہاہے ‘یہ لوگ ایف آئی اے اور نیب کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے ‘ آئندہ عام انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کا معاملہ عمران خان خود دیکھیں گے۔ ۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہاکہ آصف علی زرداری نے ان کو وہاں مارا ہے جہاں پانی نہیں ملتا،تکلیف کہیں اور ہے جبکہ درد کہیں اور سے اٹھ رہاہے،وزارتیں بانٹنے میں ان سب کے اپنے مفادات ہیں ،یہ لوگ جتنی دیر کریں گے اتنی سیاسی قبر کھودیں گے، پہلے جو ہوا وہ ہمارے حق میں چلاگیا ،کل جو ہوا وہ بھی حق میں ہے۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایف آئی اے سے آصف زرداری ،فریال تالپور اور حمزہ شہبازکے کیسز واپس لینے کا کہاجارہاہے لیکن یہ لوگ ایف آئی اے اور نیب کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے ، ادارے سب کچھ دیکھ رہی ہیںشیخ رشید نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کا معاملہ عمران خان خود دیکھیں گے جبکہ سندھ میں انتخابی مہم بھی وہ خود چلائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…