بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ٗ معاملات حکومت کے کنٹرول سے باہر پاکستانیوں کو انتہائی بری خبر سنا دی گئی

datetime 17  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کے باعث شہری علاقوں میں 10 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی بند کی جارہی ہے۔موسم کی شدت کے ساتھ ہی شارٹ فال بڑھنے سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔بجلی کی مطلوبہ پیداوار میں ناکامی سے شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی غیر اعلانیہ بندش سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔پاور ڈویژن کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب ساڑھے چھبیس ہزار میگاواٹ جبکہ پیدوار صرف 21 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔سب سے زیادہ بجلی نجی پاور پلانٹس سے حاصل ہورہی ہے جو 12 ہزار 578 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ پن بجلی ذرائع سے پیداوار 5 ہزار 90میگاواٹ جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کی صرف 960 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں۔لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجہ متعدد پاور پلانٹس کو ایندھن کی سپلائی میں کمی اور بعض بجلی گھروں کی مینٹینن کے باعث بندش کو قرار دیا جارہا ہے۔پاور ڈویڑن کے مطابق پاور پلانٹس کی مینٹیننس میں مزید ایک ماہ سے زائد لگ سکتا ہے جس سے آنے والے دنوں میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…