اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمولیت اختیار کرلی ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے ہفتہ سے باقاعدہ ٹوئٹر پر شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے میں ٹوئٹر پر موجود نہیں تھا، سیاست کا تقاضہ تھا کہ میں خود لوگوں تک اپنا پیغام پہنچاؤں۔ق لیگی سربراہ نے کہا کہ یہ میرا واحد ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے، اس کے سوا جو بھی اکاؤنٹس ہیں، اْن سے میرا یا میرے خاندان کا کوئی تعلق نہیں۔چوہدری شجاعت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو مختصر وقت میں ہزاروں افراد نے فالو کرلیا ہے۔