جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دبئی پولیس کا شوگر کین آپریشن 10سال سے فرار دی گھوسٹ گرفتار

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی پولیس نے یورپ اور جنوبی امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ایک بین الاقوامی ڈرگ لارڈ عرف دی گھوسٹ کو گرفتار کرلیا۔عرب ٹی وی کے مطابق منشیات فروشی کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی آپریشن دبئی پولیس اور فرانس، اسپین اور کولمبیا کی پولیس ایجنسیوں کے تعاون سے کیا گیا۔

دبئی پولیس کے مطابق مختلف کانٹیز سے 17 دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور کولمبیا سے فرانس آنے والے جہاز سے چینی میں ملا ہوا 22 ٹن کوکین پکڑی گئی۔دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے مطابق شوگر کین کے عنوان سے آپریشن ایک بڑی کامیابی ہے جس کی شناخت ایم ڈی کے نام سے ہوئی ہے مذکورہ آپریشن ایک اہم ملزم کی گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل المری نے کہا کہ ملزمان کوکین کو جنوبی امریکہ اور یورپ کے درمیان چینی کے بحری جہازوں میں اسمگل کر رہے تھے اس کے علاوہ کوکین سے چینی کو الگ کرنے کے لیے یورپ میں لیبارٹری چلا رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ دبئی پولیس دنیا میں منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے درمیان منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔دبئی پولیس اور فرانس کی پولیس ایجنسیوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ ہوا تاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے صفر کا وقت مقرر کیا جا سکے۔دبئی پولیس میں انسداد منشیات کے محکمے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عید محمد حریب کے مطابق آپریشن کی تیاری ایک سال قبل شروع ہوئی تھی کیونکہ اس گروہ نے کوویڈ 19 کی وبا کے دوران جنوبی امریکہ اور یورپ کے درمیان کام کرنے کے لیے جعلی شپنگ اور تجارتی کمپنیاں قائم کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…