منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عثمان ڈار کا گرفتاری کے بعد پولیس وین سے ویڈیو پیغام

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں پولیس نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود سی ٹی آئی گراؤنڈ میں انتظامات کرنے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے جلسہ گاہ سے رہنما تحریک انصاف علی اسجد ملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن

کو بھی حراست میں لے لیا۔ضلعی انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی تاہم اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں۔جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی کال پر مسیحی کمیونٹی سراپاً احتجاج ہے، اجازت کے بغیر جلسہ کرنے سے امن و امان کا خطرہ ہے، سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دی جائے۔ڈی پی او سیالکوٹ کا مؤقف ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی جازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی نے بھی تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو ضلعی انتطامیہ نے روک دیا ۔

کرسچن کمیونٹی نے درخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں، سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کبھی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوا دوسری جانب پی ٹی آئی نے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا ۔دوسری جانب عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ ان لوگوں نے سیالکوٹ سے گرفتار کر کے ہمیں قیدیوں کی وین میں ڈالا ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ کپتان کیلئے ہمارے دل میں جو محبت ہے۔

جنون ہے، جذبہ ہے اسے اس وین میں ڈال کر یہ قید کر لیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کان کھول کر سن لو، جیل میں ڈالو، باہر نکلیں گے پھر حقیقی آزادی کی تحریک شروع کریں گے، پھر جلسہ کریں گے، یہ طوفان اب رکنے والا نہیں ہے، ڈالو جیلوں میں بھروں جیلیں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، جیلیں بھی کاٹیں گے لیکن اپنے لیڈر کے ساتھ وفاداری نہیں چھوڑیں گے۔عثمان ڈار نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت کو اپنے لیڈر عمران خان کی قیادت میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…