پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت کے ذمے عالمی اداروں کے 598 ارب روپے واجب الادا ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں گزشتہ سال کے دوران لئے گئے قرض سے متعلق دستاویزات پیش کردی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا کی حکومت نے گزشتہ 4 سال کے دوران 598 ارب روپے کا قرض لیا۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ 30 جون 2021 تک لیا گیا قرض 294 ارب روپے ہے جبکہ 235ارب روپے کے مزید قرضے کی بات ہوچکی ہے۔سب سے زیادہ قرض 120 ارب روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں لیا گیا جبکہ معاشی ترقی کے لئے54ارب، توانائی کے منصوبوں کے لئے 23 ارب اورتعلیم کے لئے 10 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔کے پی حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک،انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایجنسی سمیت مختلف عالمی اداروں سے قرض لیا۔