بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

یہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، کامران خان نے نشاندہی کر دی

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(مانیٹرنگ، این این آئی) معروف صحافی کامران خان نے ایف آئی اے کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنے کے فیصلے کو حکومت کا سب سے بڑا سکینڈل قرار دے دیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے اربوں روپے منی لانڈرنگ کیسز عدالتوں سے نہیں بلکہ راتوں رات ایگزیکٹو آرڈر سے ختم کرنا

موجودہ حکومت کا سب سے بڑا سکینڈل ہے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر طاہر رائے کے ڈی جی ایف آئی اے پوسٹنگ کے چند دنوں بعد سکینڈلز فیصلہ ان کا پیچھا کرے گا۔ واضح رہے کہ لاہور کی خصوصی عدالت کی جانب سے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف فرد جرم عائد ہونے سے 3 روز قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کے خلاف ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔عدالت میں جمع کرائی گئی تحریری درخواست کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے تفتیشی افسر کے توسط سے اسپیشل پراسیکیوٹر سکندر ذوالقرنین سلیم سے کہا کہ وہ عدالت میں پیش نہ ہوں کیونکہ اس مقدمے کے ملزمان پاکستان کے وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حلقوں کو ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں دلچسپی نہیں ہے، اس میں درخواست کی گئی کہ ان ہدایات کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ایف آئی اے نے نومبر 2020 میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ اور سلیمان کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 419، 420، 468، 471، 34 اور 109 اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 3/4 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، کیس میں مفرور سلیمان شہباز برطانیہ میں موجود ہیں۔انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 5 (2) اور 5 (3) (مجرمانہ بدانتظامی)

کے تحت 14 دیگر افراد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔خصوصی عدالت نے 27 جنوری کو اس مقدمے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔ایف آئی اے کی جانب سے درخواست جمع کرانے کے بعد عدالت نے درخواست کو ریکارڈ پر لے لیا اور اسے کیس کے ساتھ منسلک کردیا۔دریں اثنا سکندر ذوالقرنین سلیم نے کہا کہ استغاثہ کو کیس میں پیش ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اب عوامی عہدہ سنبھال لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کے اسپشل پراسکیوٹر کی درخواست کے باوجود ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ 14 مئی کووزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلی حمزہ شہباز پرفردجرم عائد کی جائے گی۔عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز اوردیگرملزمان کو آئندہ سماعت میں ہرصورت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…